3 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:29
پاکستان میگااسٹارکےآڈیشنزآج ملتان میں ہونگے
اے آر وائی - اے آروائی ڈیجیٹل کے پروگرام پاکستان نیکسٹ میگا اسٹار کے آڈیشنز آج ملتان میں ہوں گے۔
ملتان میں اگر ہے کوئی ابھرتاہوا اسٹار بننا چاہتاہے پاکستان کا نیکسٹ میگااسٹار تو ہوجائے تیار۔ کیونکہ اے آروائی ڈیجیٹل آرہاہے ،آپ کے شہرملتان میں چننے کیلئے پاکستان کانیکسٹ میگا اسٹار۔
اس پروگرام میں ہزاروں امیدواروں کی شرکت متوقع ہے جس کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ پروگرام کے آڈیشن ہفتے کی صبح دس سے شام پانچ بجے تک آرٹس کونسل ملتان میں ہو ں گے۔