6 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:19
مزاحیہ فنکار سکندرصنم کراچی میں سپرد خاک
اے آر وائی - اسٹیج کی دنیا کے معروف مزاحیہ فنکار سکندر صنم کو کراچی میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ میں اسٹیج کے فنکاروں اور دوستوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
اداس چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے سکندر صنم دو ماہ سے علیل تھے ڈاکٹر ز نے انہیں کینسر تشخیص کیا تھا ۔ کئی روز زیر علاج رہنے کے بعد وہ چند روز قبل ہی اسپتال سے گھر منتقل ہوئے تھے کہ اچانک طبیعت بگڑنے پر انہیں سول اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ انتقال کی خبر سن کر ان کے ساتھی اسٹیج فنکاروں کی بڑی تعداد کی رہائش گاہ پہنچی۔
سکندر صنم کی نماز جنازہ اللہ والی مسجد بوہرہ پیر میں ادا کی گئی اور تدفین کورنگی قبرستان میں ہوئی ، مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ ،چار بیٹوں اور دو بیٹیوں کو سوگوار چھوڑاہے ان کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔