7 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:45
بالی وڈ اداکار انوپم کھیرکا شمار ایشیا کے پانچ بہترین اداکار
اے آر وائی - بالی وڈ اسٹار انوپم کھیرکی بہترین ایکٹینگ نے انھیں لاکھڑا کیا ایشیا کے پانچ موسٹ فیورٹ اور زبرست اداکاروں کی فہرست میں۔
اداکاری فن سے بھرپور ہو یا ہوپھر کوئی سنجیدہ سین کی شوٹنگ بالی وڈ اداکار انو پم کھیر انگوٹھی میں نگینہ
کی مانند فٹ ہو جاتے ہیں ۔۔انو پم کھیر کی اسی صلاحیت کی بنا پر انھیں فلمی نگری میں تو پسند کیا جاتا ہی تھا لیکن اب وہ ایک اوراعزاز کے حق داد قرار پائے کیونکہ انوپمکیر کو ایشیا کےپانچ بہترین اداکاروں میں سے ایک اداکار ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ۔
فلمی نگری کی پانچ سو فلموں میں مخلتف رولز کو باخوبی نبھانےوالے انوپم کھیر بالی وڈ سے ہالی ود کی جانب ہیں گامزن اور آ ج کل اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں ہالی وڈ میں۔