9 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:20
ٹوائیلائٹ کی ریلیز میں3روز، لاس اینجلس میں دیوانوں کے ڈیرے
اے آر وائی - امریکا میں ٹوائی لائٹ سیریز کی آخری فلم ریلیزہونے میں تین روز باقی ہیں مگر ہزاروں دیوانوں نے پہلے شو کیلئے لاس اینجلس میں ڈیرے ڈال دیئے ہیں۔دیوانے ،دیوانے ہی ہوتے ہیں، ٹوائی لائٹ کے متوالوں نے اس بات کوثابت کردیا۔
اس سیریزکی آخری فلم ریلیز ہورہی ہے بارہ نومبر کو مگر لاس اینجلس میں متوالوں نے سینماگھروں کے آگے ڈیرے ڈال دئیے۔ڈھائی ہزارشائقین نے خیمہ بستی قائم کردی ہے۔
دیوانوں میں فلم دیکھنے کاشوق بارش اور سردی کے باوجودٹھنڈا نہیں ہوا جوچھتریوں اور گرم لباس سے پوری طرح لیس ہیں۔ لڑکوں سے زیادہ لڑکیاں اس کیمپ میں زیادہ نظرآتی ہیں جو بطورخاص فلم کاپہلا شودیکھنے کیلئے لگایا گیاہے۔