10 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:50
تین روزہ برازیل فیشن ویک کی رنگینیاں ختم
اے آر وائی - برازیل کےشہرریوڈی جنیرو میں جاری تین روزہ رنگا رنگ فیشن ویک کا اختتام ہوگیا۔
نیٹ ساؤنڈ ریو ڈی جنیرو کےبائیسویں ایڈیشن کے آخری روز موسم سرما کے ملبوسات کی نئی کلیکشن متعارف کرائی گئی۔ تین دن تک نت نئے ڈیزائن پیش کرنے والے فیشن شو کے آخری روز بھی چھائے رہے۔
آخری روز کے پہلے سیشن میں مردانہ کپڑوں کے نئے نئےڈیزائن زیب تن کئے ماڈلز نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچے رکھی۔ سیدھے کٹ اور جیو میٹریکل شیپس میں تیار کپڑے برازیل والوں کے لئے نئی چیز تھے ۔ ڈیزائنز کے اس فرق کو نا صرف محسوس کیا گیا بلکہ سراہا بھی گیا۔
تین روز تک جاری رہنے والے اس ملبوساتی میلے نے جہاں میڈیا کی توجہ اپنی جانب سے ہٹنے نہ دی وہیں لوگ ہجوم در ہجوم اس فیشن ویک کو دیکھنے کے لئے آتے رہے۔