10 نومبر 2012
وقت اشاعت: 13:31
کامک کیریکٹرسپرمین،اب تک کا سب سے عظیم سپر ہیرو قرار
اے آر وائی - نہ بیٹ مین نہ اسپائیڈر مین آج بھی سب سے آگے ہے سپرمین۔ کارٹون کیریکٹر سپر مین ستر سال بعد بھی سپر ہے۔ سترسال پہلے تصویری کہانیوں میں نظرآیا تھا ایک سپر مین۔ جب جب دنیا کو مشکلات کا سامناکرنا پڑا، سپر مین بچانے آن پہنچا۔
تصویروں کےبعد اسے کارٹونز اور تھری ڈی کی صورت میں بھی فلمایا گیا۔ سپر مین کے بعد کئی ایسے کیریکٹر سامنے آئے جن میں بیٹ مین اسپائیڈر مین اوردیگر سپر ہیروز نے اپنے جلوے دکھائے مگر سپرمین جیسی شہرت کسی نے نہ پائی۔ امریکی میگزین کے مطابق سپر مین کو اب تک کا عظیم سپر ہیرو تسلیم کرلیا گیا ہے۔ سائنس فکشن فلموں میں گریٹسٹ کیریکٹر ایور کا اعزازسپر مین کے پاس ہی محفوظ رہا۔