11 نومبر 2012
وقت اشاعت: 14:0
بھارت:35ہزاربچوں نے ایک ساتھ گانا گاکر ورلڈ ریکارڈ بنادیا
اے آر وائی - بھارت میں پینتیس ہزار بچوں نے فلم ٹین ایج کے لیے ایک ساتھ گانا گا کر ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔ بھارتی فلمسازماسٹر کرشن کی فلم ٹین ایج کی پروموشن کے منفرد انداز نے ورلڈ ریکارڈ بناڈالا اور فلم ٹین ایج نے ریلیز سے پہلے ہی شہرت حاصل کرلی۔
فلم میں شامل ایک گانے میں پینتیس ہزار طلباء نے ایک ساتھ گانا گا کر اور ڈانس کرکے سب کو حیران کردیا۔ لیکن یہ سب ایک جگہ جمع نہیں تھے بلکہ انہیں پانچ مختلف جگہوں پر تقسیم کیاگیا تھا۔
فلم ٹین ایج کے فلمساز کرشن اس گانے کے ذریعے ورلڈ ریکارڈ بنا کر بےحد خوش ہیں۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ برطانیہ کے پاس محفوظ تھا۔