15 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:16
لندن:ٹوائیلائٹ ساگا،بریکنگ ڈان پارٹ ٹو کاپریمیئر
اے آر وائی - تھا جس کا انتظار وہ گھڑی آن پہنچی جب ویمپائر سیریز کے ستارے پہنچے لندن کے ریڈ کارپٹ تو ہزاروں شائقین اپنے ہیروز کودیکھنے کےلیے بے تاب نظر آئے۔
لندن کے لیسٹراسکوائر میں ہوا ٹوائیلاٹ ساگا بریکنگ ڈان پارٹ ٹو کا پریمئر جہاں پہنچے ہزاروں شائقین اپنے ہیروز کودیکھنے۔ ریڈ کارپٹ پر جب رابرٹ پیٹنسن اور ٹیلر لوٹنر کےساتھ نظر آئیں بیوٹی کوئن کرسٹین اسٹیورٹ تو وہاں پہنچے افراد جذباتی ہوگئے۔
فلمی شائقین میں امریکا، دبئی، سویڈن، ناروے اور ہنگری سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل تھے۔ فلم کی ہیروئن کرسٹین اسٹورٹ کاکہناتھا کہ اس فلم کی کہانی ان کی زندگی کوبدل دے گی۔
اداکاروں کا کہنا تھا کہ اس فلم کی کہانی دوسری فلموں سے بہت مختلف ہے اور شائقین کو ایسی فلم کافی عرصے بعد دیکھنے کو ملے گی جو انہیں بہت پسند آئے گی۔ ٹوائیلائٹ ساگا بریکنگ ڈان پارٹ ٹو جمعے کے روز برطانیہ میں ریلیز کی جارہی ہے۔