17 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:37
اداکار شفیع محمد کی 5ویں برسی
اے آر وائی - شاہ جی کے نام سے جانے جانے والے ادکار شفیع محمد شاہ کی آج پانچویں برسی ہے۔
حیدرآبادریڈیو سے اپنے فنی سفر کاآغاز کرنےوالے شفیع محمد کی وجہ شہرت ٹی وی ڈراموں میں ان کی اداکاری بنی، دھیمے اورپروقارانداز سے کردارنبھانا ان کاایک الگ اندازتھا،اس اندازاداکاری نے خواتین و مردوں کو ان کا گرویدہ کیےرکھا۔ ڈرامہ سندھی زبان میں ہویااردومیں شفیع محمد نےدونوں میں ہی اپنی اداکاری سے دیکھنے والوں کواپنی طرف کھینچ لیا۔
دیواریں، جنگل، آنچ، چاند گرہن، ماروی اور زینت سمیت کئی ڈرامےان کی شاندار اداکاری کا وہ روشن مینار ہیں جن سے فن اداکاری سیکھنے والےاب بھی بہت کچھ سیکھتے ہیں،پانچ برس بیتے لیکن ان کی اداکاری ناظرین کوآج بھی یاد ہے، انعام برائے حسن کارکردگی سمیت انہوں نے بہت سے ایوارڈ حاصل کیے، لیکن ان کااصل ایوارڈ وہ محبت ہے جوانہیں لوگوں سے ملی اور آج بھی مل رہی ہے۔