تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
17 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:12

فلم’تلاش‘کے نئے گانے’ہوناہے کیا‘ کی وڈیوجاری

جیو نیوز - ممبئی…این جی ٹی…عامر خان اور رانی مکھرجی کی آنے والی فلم ’تلاش ‘کے نئے گانے’ہونا ہے کیا‘ کی وڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے۔جاوید اختر کے تحریر کردہ بولوں پر مبنی اس گانے’ہونا ہے کیا‘کورام سمپاتھ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں فلم کے ہیرو عامر (انسپکٹر شیخاوت) کیساتھ رانی مکھرجی،کرینہ کپور اور فلم کی اہم کاسٹ نمایاں ہے جبکہ فلم کی موسیقی رام سمپاتھ نے دی ہے۔فرحان اختر اور عامر خان کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں خود مسٹر پرفیکٹ عامر خان، رانی مکھرجی اور کرینہ کپور کیساتھ مرکزی کردار اداکررہے ہیں۔سائیکولوجیکل تھرلر فلم تلاش کی کہانی فلم کی ہدایتکارہ ریما کغتی نے فرحان اختر کی بہن زویا اختر کیساتھ مل کر لکھی ہے جبکہ یہ فلم 30نومبرسے سینما گھروں کی زینت بنائی جا ئیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.