18 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:45
ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹرآنگ لی کی فلم لائف آف پائی کا پریمیئر
اے آر وائی - لائف آف پائی کے پریمیئر کے موقع پر سجا ہالی ووڈ کے ستاروں کا میلہ اور پریمیئر کے موقع پر ریڈ کارپٹ پر ڈائریکٹر آنگ لی بھی موجود تھے۔
آنگ لی کی فلم لائف آف پائی بہترین فروخت کا اعزاز حاصل کرنے والے اسی نام سے معروف ناول کی کہانی پر مبنی ہے، اٹھاون سالہ تائیوانی نژاد آنگ لی کا کہنا تھا کہ تھری ڈی انیمیٹڈ ٹیکنالوجی کی حامل فلم کی شوٹنگ طویل اور صبر آزما محنت کے بعد چار سال کی مدت میں تکمیل کو پہنچی، خاص طور پر زیر آب شوٹنگ کرنا ایک دشوار گذار کام تھا۔
فلم کی کہانی زیر آب اپنی بقاء کے لیے ایک شخص کی جانوروں سے مقابلے کے گرد گھومتی ہے، فلم اکیس نومبر کو امریکی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔