تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 نومبر 2012
وقت اشاعت: 13:5

پاپ سنگرڈیوڈبووی کےپوسٹرز ،البم کورز ودیگر اشیاء کی نمائش

اے آر وائی - برطانوی پاپ سنگر ڈیوڈ بووی کے پوسٹرز اور ان کے البم کے کورز اور دیگر اشیاء کی نمائش لندن میں ہوئی، تقریبا تیس سال کے بعد ڈیوڈ بووی کے پرستار انکے مشہور کے ویسٹ کی علامت اور البم زیگی اسٹار ڈسٹ اینڈ اسپائیڈر فرام مارز کا فرنٹ کور دیکھ سکتے ہیں جسے انیس سو بیاسی میں غائب کر دیا گیا تھا۔



لندن کے دی مووی پوسٹر آرٹ گیلری میں منعقد ہونیوالی نمائش میں معروف برطانوی پاپ سنگر ڈیوڈ بووی کے پوسٹرز ان کے مختلف البم کے کورزاوران کی نادرونایاب یادگار اشیاء فروخت کے لیے پیش کی گئیں، برطانوی گلوکار ڈیوڈ بووی وہ سنگیت کار ہیں جنہوں نے ستمبر انیس سو سڑسٹھ میں محض بیس سال کی عمر میں ہی شہرت حاصل کی، انیس سو انہتر تا انیس سو اکیاسی بووی کی زندگی کے سنہرے ادوار تھے۔



نمائش میں ان کی مشہور زمانہ علامت کے ویسٹ پہلی مرتبہ عوام کے سامنے نمائش کے لیے پیش کی گئی، نمائش میں ان کے مداحوں نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا، نمائش یکم دسمبر تک جاری رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.