تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:23

چونتیس کروڑ ڈالر بزنس کے ساتھ ٹوائے لائٹ نے سکہ جمالیا

اے آر وائی - ٹوائے لائٹ سیریز کی آخری فلم پہلے ہفتے میں چونتیس کروڑ ڈالر کابزنس کرکے دنیابھرمیں اپنا سکہ جمالیا۔ بریکنگ ڈان ٹو نے چودہ کروڑ ڈالر امریکا میں جبکہ اکسٹھ ممالک میں بیس کروڑ ڈالر کے لگ بھگ کمائے۔بریکنگ ڈان ون نے پہلے ہفتے میں لگ بھگ چودہ کروڑ ڈالر کابزنس کیا تھا۔ اس حوالے سے ڈان ٹو کافی آگے ہے۔



فلم دیکھنے والوں میں نوجوان مرد شائقین کی تعداد خواتین سے زیادہ رہی۔ بل کونڈون کی ہدایت کردہ فلم کے اہم کردار کرسٹین اسٹیورٹ، رابرٹ پیٹینسن اورٹیلر لاوٴٹنر نے اداکیے ہیں،، ٹوائے لائٹ سیریز بنانے والی کمپنی کے وارے نیارے ہوگئے ہیں۔6فلموں پر مشتمل سیریزنے فلم کمپنی کو صف اول میں لاکھڑاکیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.