تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 12:23

بھارت میں بنگالی فنکاروں کی پرفارمنس

اے آر وائی - بھارت میں بنگالی فنکاروں کا جادو سرچڑھ کر بولا۔ دوستی کے نام پر کئے جانے والے کلچرل شو میں سُر بکھر گئے۔ موسیقی روح کی غذا ہے۔اس میں نہ کوئی سرحد ہے نہ کوئی بندش۔اسی لیے بنگالی فنکاروں نے دیا امن کا پیغام۔ بھارت تری پور میں ہوا کلچرل شو۔ سرد موسم میں بجتے سروں نے مزاج میں ٹھہرائو پیدا کردیا۔



ان فنکاروں نے رابندر ناتھ ٹیگور کا کلام بھی پڑھ کر سنایا۔کسی نے طبلے بجایا تو کوئی وائلن سے سر بکھیرتا رہا۔ اور تواور وائسلن اور ستار کی مدھر آواز سے شائقین جھوم جھوم گئے۔ سر سنگیت کی یہ م حفل رات گئے تک جاری رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.