20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 12:2
پلےبوائےسلمان خان دبنگ ٹوکرسمس پرریلیزکریں گے
اے آر وائی - بالی ووڈکے چلبل پانڈے نے توڑ دی ہیں پرانی روایتیں، عید کے بجائے فلم دبنگ ٹو کو کرسمس پر ریلیز کریں گے۔ ہوجایئے تیاربالی ووڈ چلبل پانڈے آرہے ہیں اس سال عید پر نہ دیوالی پر۔اس بار سلمان خان لارہے ہیں اپنی فلم۔ کرسمس پر،یعنی سلمان خان نے توڑی ہے روایت پرانی۔
انہیں تئیس سال بعد آیا ہے خیال۔ کہ سوکروڑ کابزنس کرکے اب کرسمس کو بھی آزمایا جائے۔اگر ان کے لئے لکی ثابت ہوجائے۔ پھر توہوجائیں گے عیش۔ پچھلے چار سال سے بالی ووڈ کے دیگر اداکارعید پر اپنی حسرتیں دل میں لئے سنیما کی اسکرینز تکتے ہیں۔انہیں ہر سال سلوبھائی کی فلم ہی دیکھنی پڑتی ہے۔
اب کی بار سلمان خان نے ٹوٹے ہوئے گلاسز کے ساتھ دیا ہے پیغام۔ کہ ہیئر کمز چلبل پانڈے۔ سلمان کو یاد آرہا ہے انیس سو نواسی کادورجب ان کی پہلی بلاک بسٹر فلم میں نے پیار کیا کرسمس پر ریلیز ہوئی تھی۔
تئیس سال بعد انہیں ایک بار پھرسوجھاچلبلا پن اورآرہے ہیں اکیس دسمبر کو سنیما اسکرینز پر چلبل پانڈے بن کر۔