تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
27 نومبر 2012
وقت اشاعت: 11:39

لاس اینجلس:2012ہالی وڈکیلئےسپر ہٹ فلموں کاسال رہا

اے آر وائی - جوشتیوں نےکہا تھا یہ سال اچھا ہے۔ ہالی ووڈ کے لئے یہ پیشین گوئی سچ ثابت ہوئی اور فلموں کے جمعہ بازار میں رونق لگی رہی۔ سال دوہزاربارہ جاتے جاتے بھی سپر ہٹ فلمیں دے گیا۔



سال دوہزار بارہ ہالی ووڈ کو ملی ایک سے بڑھ کر ایک سپرڈپر ہٹ فلم۔ ہالی ووڈکے میلے میں نومبر کا آخری ہفتہ دھوم مچاگیا۔اسے ٹاپ بریکنگ باکس آفس آف دی ایئر کا ٹائیٹل مل گیا۔ باکس آفس پر دورے ہفتے بھی ویمپائرز کا راج رہا اور تینتالیس ملین ڈالرز کے ساتھ ٹوائیلئیٹ ساگا بریکنگ ڈان پارٹ ٹو نمبر ون رہی۔ ٹوائیلائیٹ سیریز کے اختتام نے انسانوں اور ویمپائرز میں محبت بڑھا دی۔



زیروزیرو سیون کے جیمز بونڈ نے بھی اپنی جگہ نہ چھوڑی اورٹاپ باکس آفس میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ فلم اسکائی فال نے چھتیس ملین ڈالرز کمائے۔ امریکی صدر ابراہم لنکن آج بھی مقبول ہیں اس بات کا اندازہ فلم لنکن کے کامیاب ہونے سے ہوا۔ پچیس ملین ڈالرز کے ساتھ فلم لنکن تیسرے نمبر پر رہی۔



دنیا میں ایک بچے کی پرورش کرنے والے بنی اور پری کی شرارتوں سے بھرپور فلم ۔ رائز آف گارجین نے بھی جگہ نہ چھوڑی ۔ چوبیس ملین ڈالرز کے ساتھ تھری ڈی فلم چوتھے نمبر پر رہی۔



انسان اور ٹائیگر کی دوستی اب ممکن ہے یہ دکھایا گیا ہے فلم لائف آف پائی نے۔ ٹاپ باکس آف دی ایئر میں لائف آف پائی نے ٹاپ فائیو میں جگہ بنائی۔ فلم بائیس ملین ڈالرز کے ساتھ تاریخی باکس آفس آف دی ویک میں شامل ہوگئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.