28 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:46
سوشل میڈیا پر سب سے بااثر اداکار : سلمان خان
اے آر وائی - بالی ووڈ پلے بوائے سلمان خان سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ بااثر اداکاربن گئے۔سلمان خان کی بات شاہ رخ اور عامر سے زیادہ سنی اور سمجھی جاتی ہے۔ سلمان خان۔۔ایک بار اپنی کہہ دیں تو پھر اپنے آپ کی بھی نہیں سنتے۔۔بالی ووڈ میں خانز کے درمیان فلمی جنگ چلتی رہتی ہے۔یہی جنگ کبھی انہیں عوام کے قریب لے آتی ہے اور کبھی دور۔۔شاہ رخ خان تنازعوں کی وجہ سے خبروں کے ساتھ سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس پر آگے رہے۔اس کے بعد عامر خان ٹوئیٹر پرنمبر ون رہے۔مگر اب باری ہے سلمان خان کی۔جن کی ہر فلم کامیاب اور عوام میں بھی مقبول۔
سلو بھائی کے ستارے عروج پر ہیں۔سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر سلمان خان کو سب سے زیادہ بااثربالی ووڈ ایکٹر کا ٹائیٹل مل گیا۔اس دوڑ میں انھوں نے عامر خان کو دوسرے نمبر پر کردیا اور شاہ رخ خان پانچویں نمبر پر آگئے۔
تیسری پوزیشن ابھی تک پریانکا کے پاس محفوظ ہے جبکہ چوتھا نمبر بالی ووڈ بگ بی امیتابھ بچن کا ہے۔یوں سلمان نے باکس آفس کے علاوہ سوشل نیٹ ورکنگ سائیٹس پر بھی اپنی اجارہ داری قائم کرلی۔