تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
28 نومبر 2012
وقت اشاعت: 23:27

اداکار نصیرالدین شاہ اہلخانہ کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے

اے آر وائی - دنیائے فلم کے بے تاج بادشاہ نصیر الدین شاہ نے لاہور ائیر پورٹ پہنچنے پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے گھر جیسا لگتا ہے یہاں آتے ہوئے کبھی گبھراہٹ نہیں ہوتی پاکستان اور بھارت کے درمیان فاصلے تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔



نصیر الدین شاہ معروف شاعر فیض احمد فیض کے اہل خانہ کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں وہ لاہور کے الحمراءہال میں دوروزمصنفہ عصمت چغتائی کے لکھے سٹیج ڈرامہ میں فن اداکاری کے جوہر دکھانے کے علاوہ ڈائریکشن بھی دیں گے۔



شاہ جی شیوسینا کے رہنما بال ٹھاکرے کی موت پر بالکل افسوس کرنا نہیں چاہتے،البتہ امن پیار اور بھائی چارے کا پیغام لے کر ضرور آئے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.