تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
30 نومبر 2012
وقت اشاعت: 0:46

نئی دلی میں ہوا سردیوں کے کلیکشن کا فیشن شو

اے آر وائی - موسم سرما میں گرم ملبوسات کی نمائش۔ نئی دلی میں ہوا سردیوں کے کلیکشن کا فیشن شو۔ سرد موسم اور یخ بستہ ہوائیں۔۔موسموں کی چال میں بدل جاتے ہیں انداز۔ ہلکے پھلکے ملبوسات کے بجائے ہوگئی ہے گرم کپڑوں کی بھرمار،نئی دلی میں بھی فیشن ڈیزائنرز کے لئے سردیوں کے کلیکشن کی فکر ہوئی اور کرڈالا فیشن شو کہیں جیکٹس تو کہیں ستاروں بھرے ڈریسز۔



فیشن شو میں مغربی انداز کے نئے کلیکشن کو دیکھ کر شائقین نے بھی گرما گرم داد دی۔انہیں نرم گرم میٹیریل سے سجے فیشن ایبل ملبوسات بےحد پسند آئے۔فیشن شومیں موسم کی مناسبت سے کبھی تیز تو کبھی ہلکے رنگوں سے ڈیزائن کئے گئے ملبوسات کو پیش کیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.