تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 6:17

مکی ماؤس کا پوسٹر ایک کروڑ ڈالر میں فروخت

اے آر وائی - والٹ ڈزنی کے کارٹون مکی ماؤس کو تخلیق ہوئے چوراسی برس گزر چکے ہیں۔ مکی ماؤس پر بننے والا پہلا پوسٹر ایک کروڑڈالر میں فروخت ہوگیا۔



شرارتیں کرتا مکی ماؤس انیس سو اٹھائیس میں پہلی بار اسکرین پر نظرآیا۔مکی ماؤس اس وقت سے آج تک بچوں میں ہے بےحد مقبول۔بچوں اور بڑوں کو اس کی بےساختہ حرکتیں ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کردیتی ہیں۔



مکی ماؤس کاسب سےپہلا پوسٹر نیلامی کے لیئے منظر عام پر آیا تو ایک کروڑ ڈالر میں فروخت ہوگیا۔مکی ماؤس کا یہ پوسٹر ڈزنی لینڈ کےنایاب پوسٹرز میں شامل ہے،جسے دیکھنے کے لئے سب ہی ہوئے تھے بےچین۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.