2 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:42
لندن،18ویں صدی عیسوی کا تاریخی فرنیچر نیلامی کیلئے پیش
اے آر وائی - لندن کے کرسٹائی آکشن ہاؤس میں اٹھارویں صدی عیسوی کے نادر و نایاب اشیاء نیلام کے لیے پیش کر دی گئیں، ان میں فرانسیسی شاہی خاندان کی ایک خاتون کے ڈیسک کو بھی نیلام کے لیے پیش کر دیا گیا۔
منفرد فرنیچرز جمع کرنے والی فرانسیسی شاہی خاندان کی شائق خاتون کی خوبصورت اور نفیس کاموں سے مزین ڈیسک آرٹ کا ایک شاہکار نمونہ ہے۔ یہ قیمتی ڈیسک منتظر ہے یہاں آنے والے منفرد اور تاریخی اہمیت کے حامل فرنیچرز کے شوقین خریداروں کی۔ لندن کے کرسٹائی آکشن ہاؤس میں پیش اس تاریخی اہمیت کے حامل ڈیسک کی قیمت ایک اندازے کے مطابق بتیس ملین امریکی ڈالر ہو سکتی ہے۔
نیلام گھر میں چودھویں فرانسیسی بادشاہ لیوئیس کے محبت نامے کے دو ٹکڑے بھی نیلام کے لیے پیش کیے گئے ہیں جو اس نے مادام دی پومپادؤر نامی ایک خوبصورت اور ذہین خاتون کو لکھے تھے۔ کرسٹائی آکشن ہاؤس کے آرٹ کلیکشنز کی اب تک ریکارڈ بریکنگ سیل دو ہزار میں چالیس ملین ڈالر ہے۔
کرسٹائی آکشن ہاؤس میں نیلام کے لیے پیش دیگر اشیاء میں معروف مصوروں کی نادر و نایاب پینٹینگز اور شو پیسز شامل ہیں، جن میں زیادہ تر اشیاء کا تعلق اٹھارویں صدی عیسوی سے ہے۔