2 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 6:53
برطانوی گلوکارکاسرد ترین مقام پرکنسرٹ،عالمی ریکارڈ قائم
اے آر وائی - برطانوی گلوکار چارلی سمسپسن نے دنیا کے سرد ترین مقام پرپندرہ منٹ تک کنسرٹ کر کےعالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
سرد ہواؤں میں موسیقی کا رنگ ہو تو مزہ دوبالا ہوجاتا ہے ۔یہی کچھ برطانوی گلوکار چارلی سمسپسن نے سائبریا میں منفی تیس سینٹی گریڈ میں کیا۔ چارلی سمسپسن نے منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے لئے یخ بستہ ہواوں میں کنسر ٹ کا اہتمام کیا جس میں وہ گٹار کی دھن پر ایسا گن گنایا کے لوگ جھومنے پر مجبور ہوگئے۔
چارلی نے تین گانے گائے اور عالمی ریکارڈ بناڈالا جس کو اب شاید ہی کوئی توڑ پائے۔اس دوران ان کی انگلیاں بھی زخمی ہوگئیں۔ چارلی سمسپسن کے مطابق وہ اس ریکارڈ کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔