2 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 8:43
دبنگ ٹوہیوی بزنس کی امیدلیے21دسمبرکو ریلیز ہوگی
اے آر وائی - سلو بھائی کی نئی فلم دبنگ ٹو ۔۔ ہیوی بزنس کرنے کی امید کےساتھ اکیس دسمبر کو میدان میں اترے گی۔
دبنگ ٹو سلمان خان کی فیملی پروڈکشن ہے کیونکہ ڈائریکٹر ان کے بھائی ارباز جبکہ پروڈیوسر ان کی بھابھی ملائکہ اروڑا ہیں۔ سلو بھائی کی دبنگ ٹو کے حوالے سے بالی ووڈ کے پنڈت انکشاف کررہے ہیں کہ یہ فلم کم سے کم ایک سو اسی کروڑ کا بزنس کرے گی۔ بالی ووڈ باکس آفس ذرائع کے مطابق دبنگ ٹو بالی ووڈ کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بھی بن سکتی ہے۔
فلم کے سیٹلائٹ رائٹس پینتالیس کروڑ میں فروخت ہوچکے ہوں، سینما ہالز میں ایڈوانس بکنگ بھی جاری ہے۔ دبنگ کے بعد سلو بھائی کی دبنگ ٹو فلم انڈسٹری میں دھوم مچادے گی۔ سلمان خان کی فلم ایک تھا ٹائیگر اب تک ایک سو ستاسی کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔