تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
4 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 18:9

بالی ووڈبے بو کرینہ کپور شادی کے بعد خبر لینے کے موڈ میں

اے آر وائی - بالی ووڈبے بو کرینہ کپور شادی کے بعد خبر لینے کے موڈ میں آگئیں۔ کن سوئیاں لینے کی عادت تو بہت سی خواتین میں ہوتی ہے۔ لیکن چھوٹے نواب کی دلہن کرینہ کپورکو بھی پڑے گی اس کی ضرورت، یہ کسی کو نہ تھا معلوم بے بو کو ملا ہے کام باخبر رہنے کا خبر خاص ہو یا عام رہنا ہے ہر وقت خبردارپریشان مت ہوں ، پٹوڈی خاندان کی بہو کو خبریں دینے کی ذمہ داری دی ہے بالی وڈ ڈایریکٹر پرکاش جھا نے اپنی فلم ستیاگراہ میں جس میں وہ صحافی بنیں گی۔



یہ فلم بین الاقوامی صحافی کرسٹین کی زندگی پر بنائی جارہی ہے۔ جو بوسنیا ، عراق اور جنگی حالات میں رپورٹنگ کرنے میں سب سے اچھی رپورٹر سمجھی جاتی ہیں۔ کرینہ کو جب ان کے گیٹ اپ کے بارے میں کہا گیا تو انھوں نے کرسٹین کی طرح بال کٹوانے سے انکار کردیا اور کہا کہ وہ صحافی تو ضرور بنیں گی مگر بال نہیں کٹوائیں گی۔ دیکھتے ہیں صحافی بنی کرینہ کس کس کی لیتی ہیں خبر۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.