5 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 17:10
بھارتی سینما کے سو سال مکمل،بالی وڈ کے اونر بنے تو کنگ خان
اے آر وائی - بھارتی سینما کے سو سال مکمل ہوئے ۔ سینما کی سو سالہ تاریخ میں بہت سے ستارے سینما کی سلور اسکرین پر چمکے اور بالی وڈ کو زندہ رکھا یہ تمام اداکار ایک طرف اور بالی وڈ کی ڈائیمنڈ جوبلی کا اونر ایوارڈ ملا تو کنگ خان کو ۔
بھارتی سینما کے سو سال مکمل ہونے پر مراکش میں سجا یا گیا انٹر نیشنل فلم فیسٹول۔ فلمی فیسٹول میں بالی وڈ کے معروف اداکار شاہرخ خان کو فلموں میں بہترین اداکاری پر میڈل آف اونر کا اعزاز دیا گیا۔ شاہ رخ خان نے اب تک اپنی ہرفلم میں شانداز اداکاری دیکھائی اور بھارتی سنما میں اہم مقام بنایا۔
مراکش میں رونقوں بھرے فلمی میلے میں بالی وڈ کے معروف اداکاد بگ بی امیتابھ بچن،رتیک روشن ،سری دیوی بھی شریک رہے لیکن بھارتی سینما کے اونر کا اعزاز دیا گیا کنگ خان کو۔ اس سے قبل مراکش کے شہزادے مولے راچد امیتابھ بچن کو بھی میڈل آف اونر کے اعزاز سے نواز چکے ہیں ۔