تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 مئی 2013
وقت اشاعت: 19:25

بالی ووڈ میں مادھوری ڈکشٹ سے بہتر ڈانسر اور کوئی نہیں، کرن جوہر

جیو نیوز - ممبئی…بھارتی فلمساز کرن جوہر کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں مادھوری ڈکشٹ سے بہتر ڈانسر اور کوئی نہیں۔ مادھوری ڈکشٹ کو کوئین آف ڈانس قرار دیتے ہوئے بالی ووڈ فلم میکر کرن جوہر نے کہا ہے کہ ان کے ڈانس کی بدولت ڈھیروں گانے امر ہو گئے ہیں۔ ان کی رائے میں مادھوری سے بہتر ڈانسر بالی ووڈ میں اور کوئی نہیں اور آنے والی فلم جپی میں وہ ایک بار پھر یہ بات ثابت کر دیں گی۔ کے جو رئیلیٹی ڈانس شو جہلک دکھلا جا کے چھٹے سیزن میں مادھوری کے ساتھ ساتھ ججوں میں شامل ہوں گے اور ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع دیا جانا اپنی خوش نصیبی مانتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.