10 مئی 2013
وقت اشاعت: 7:52
کرینہ کپورفلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی
جیو نیوز - ممبئی…بالی وڈحسینہ کرینہ کپورفلم گوری تیرے پیارمیں کے سیٹ پراسٹنٹ کرتے ہوئے زخمی ہوگئیں۔ بالی وڈ اداکاروں کے بعد اب اداکاراوٴں میں بھی اپنے اسٹنٹ کرنے کا رجحان بڑھتاجارہاہے۔فلم گوری تیرے پیارمیں کی شوٹنگ چل رہی تھی۔۔ایک سین میں ہیروئن کورسی پرچلناتھا۔کرینہ کوبتایاگیا اس سین کیلئے اسٹنٹ پرسن کوبلایاگیاہے لیکن اپناخیال رکھنے والی کرینہ کے من میں کیا تھا کہ انھوں نے یہ سین خودفلمبندکرانیکافیصلہ سنادیااورپھرجس کاڈرتھاوہی ہوا۔بیبوکاپاوٴں رسی میں الجھااوروہ زمین پرآگریں تاہم انھیں معمولی خراشیں آئیں۔گرم موسم میں کرینہ کیلئے چوٹ برداشت کرناآسان نہ تھامگرانھوں نے ہمت کامظاہرہ کرتے ہوئے شوٹنگ مکمل کرواکرسب کوحیران اورخوش کردیا۔