تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
11 مئی 2013
وقت اشاعت: 5:5

گلیمرگرل سونم کپورفلم رانجھنا میں بغیر میک اپ کے نظرآئیں گی

جیو نیوز - بالی ووڈ…بالی ووڈکی گلیمرگرل سونم کپورفلم رانجھنا میں میک اپ کے بغیرنظرآئیں گی۔۔ان سے پہلے کسی بھارتی حسینہ نے میک اپ کے بغیرفلم میں کام کرنے کی ہمت نہیں کی۔۔2007میں فلم سانوریاسیبالی وڈمیں قدم رکھنے والی سونم کپورشوبزمیں اب تک مقام بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہیں تاہم ان کے گلیمرلک کی وجہ سے فیشن کی دنیا نے ان کاپرتپاک استقبال کیا۔سونم کپورکی پہچان ہی ان کاحسن اورخوبصورتی ہے۔اسی لیے سونم نئی رومانی فلم رانجھنامیں اپنے فطری حسن کے ساتھ جلوہ گرہورہی ہیں۔ان کاکہناہے کہ فلم میں وہ بنارس سے تعلق رکھنے والی ایک عام اورسادہ سی لڑکی کاکرداراداکررہی ہیں جس میں فطری رنگ بھرنے کے لیے انھوں نے میک اپ کے بغیراسے نبھانے کافیصلہ کیا۔ فلم رانجھنا کاایک گیت اورٹریلرریلیزہوچکاہے جسے پسندیدگی کی سندمل چکی ہے۔اس ٹریلرکودیکھنے والے سونم کی سادگی اوران کے اس نئے اندازکوپسندکررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.