تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
14 مئی 2013
وقت اشاعت: 12:24

بھارتی سپریم کورٹ نے سنجے دت کو مہلت میں توسیع مسترد کردی

جیو نیوز - نئی دہلی…بالی وڈ اسٹار سنجے دت کی عدالت میں پیش ہونے کی مہلت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی گئی ،بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت میں پیش ہونے کی مہلت میں توسیع کی درخواست دو فلم سازوں کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ سپریم کورٹ نے توسیع کی درخواست مسترد کردی۔ میڈیا کاکہنا ہے کہ اب سنجے دت کو 16 مئی کو عدالت میں پیش ہوناہے۔ سنجے دت کو عدالت نے چار ہفتوں کی مہلت دی تھی جو 15 مئی کو ختم ہو رہی ہے،بھارتی عدالت نے سنجے دت کو 1993 میں ممبئی میں ہونے والے بم دھماکوں کے دوران غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے پر گزشتہ 21 مارچ کو پانچ برس قید کی سزا سنائی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.