تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
15 مئی 2013
وقت اشاعت: 9:42

یورپ : گلوکاری کے مقابلے ”یورووژن“کے سیمی فائنل کی ریکارڈنگ مکمل

جیو نیوز - لندن…یورپ کے سب سے بڑے گلوکاری کے مقابلے ”یورووژن“کے پہلے سیمی فائنل کی ریکارڈنگ ہوگئی۔ مقابلے میں یورپ کے 39 ممالک کے گلوکار حصہ لے رہے ہیں۔ 58ویں یوروویژن کے مقابلے سوئیڈن کے شہر مالمو میں منعقد کیے گئے ہیں۔ 39 ممالک میں سے 16 ملکوں کے گلوکار سیمی فائنل تک پہنچے ہیں جنھوں نے جیوری کے سامنے گلوکاری کا مظاہرہ کیا۔ جیوری نے اپنا ووٹ دیدیا ہے، فائنل تک پہنچنے والوں کا فیصلہ سیمی فائنل پروگرام ٹی وی پر نشر ہونے کے بعد ناظرین کے ووٹ ملا کر کیا جائے گا۔ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل 16 مئی اور فائنل 18 مئی کو منعقد کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.