17 مئی 2013
وقت اشاعت: 23:30
رنبیر اور دپیکا پدوکون کی یہ جوانی ہے دیوانی کے ڈائیلاگ جاری
جیو نیوز - ممبئی …رنبیر کپور اور دپیکا پڈکون کی آنے والی فلم " یہ جوانی ہے دیوانی "کا پہلا ڈائیلاگ پرومو مداحوں کیلئے ریلیز کر دیا گیا ہے۔ اس مختصرپرومو میں فلم کے مر کزی کر داروں رنبیر کپور اور دپیکا پڈکون کو آپس میں جملہ بازی کرتے دیکھایا گیا ہے۔ایان مکھرجی کی ہدایتکار میں بننے والی اس فلم میں دپیکا اور رنبیر کیساتھ کالکی کوچلن، ادیتہ رائے کپوراور جرمن نژاد بھارتی ماڈل ایویلن شرما معاون اداکاروں کے طور پرجلوہ گر ہوئے ہیں۔دھرما پروڈکشنز کے بینر تلے اس فلم کوکرن جوہر پروڈیوس کررہے ہیں جسکا میوزک پریتم چکربرتی نے کمپوز کیا ہے جبکہ یہ فلم رواں سال31مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔