تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 مئی 2013
وقت اشاعت: 8:10

وِن ڈیزل کی نئی سائنس فکشن ایکشن فلم "ریڈیک"کا پہلا ٹریلر ریلیز

جیو نیوز - ہالی ووڈ… این جی ٹی…ہالی ووڈ سپر اسٹار وِن ڈیزل کی بلاک بسٹر سائنس فکشن سیریز" پچ بلیک" اور "کرونیکل آف ریڈیک" سلسلے کی تیسری کڑی " ریڈیک" اب باکس آفس پر دھمال مچانے کیلئے تیار ہے جس کا پہلا مکمل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایتکار ڈیوڈ ووہی کی اس فلم میں وِن ڈیزل ایک بار پھر نیلی روشنی سے چمکتی آنکھوں والے ریڈیک کے کردار میں نظر آئینگے جسکے ساتھی اسے غیر آباد سیارے پرخطرناک بلاؤں کے رحم وکرم پر چھوڑ کر فرار ہو جاتے ہیں اور وہاں اُسے اکیلے خطرناک موسمی حالات اور خونخوار بلاؤں کا مقابلہ کرنا پڑتاہے۔جم ویٹ اور ڈیوڈ ووہی کی تحریر کردہ اس ایکشن تھرلر فلم کو وِن ڈیزل،ٹیڈفیلڈاور سمانتھا وِنسٹ مشترکہ طور پر پروڈیوس کر رہے ہیں جبکہ وِن ڈیزل سمیت فلم کی باقی کاسٹ میں کارل اربن اور ڈیو بیٹستہ اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔یونیورسل پکچرز کے تحت38ملین ڈالر کی لاگت سے بننے والی اس فلم کورواں سال 6ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.