19 مئی 2013
وقت اشاعت: 7:50
پاکستان اسکاٹ لینڈ سیریز کا دوسرا ون ڈے آج ہو گا
جیو نیوز - ایڈنبرا…پاکستان اسکاٹ لینڈ سیریز کا دوسرا ون ڈے آج دو پہر 2.45 پر شروع ہو گا۔ قومی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ ایڈنبرا میں دونوں ممالک کی کرکٹ ٹیمیں آ ج دوسرا ون ڈے کھیل رہی ہیں جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوگا۔ پہلے میچ میں پاکستان کامیابی حاصل کرچکا ہے ۔