تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
15 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 21:16

کرینہ کے بعد پریانکا بھی پیا دیس سدھارنے کو تیار

جیو نیوز - ممبئی …لگتا ہے بالی ووڈ میں ہیروئینوں کی شادیوں کا سیزن ہے اسی لئے تو کرینہ کے بعد اب پریانکا چوپڑا نے بھی شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے تاہم ابھی وہ مسٹر رائٹ کے انتظار میں ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق مس ورلڈ اور بالی ووڈ اداکارہ پریانکانے سیف علی خان اور کرینہ کپورکی شادی کیلئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی شادی کرنے کو تیار ہیں۔پریانکا نے مزید کہا کہ جیسے ہی ان کے خوابوں کاشہزادہ مل گیا تو وہ بھی دیر نہیں لگائیں گی اور فوراً شادی کر لیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.