17 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 8:17
امریکی باکس آفس پر تھرلر فلم ریسیڈنٹ ایول ری ٹری بیوشن کا راج
جیو نیوز - نیویارک … امریکی باکس آفس پر تھرلر فلم ریسیڈنٹ ایول ری ٹری بیوشن کا راج رہا ۔ گزشتہ ہفتے امریکی عوام کی بڑی تعداد نے ان سینما گھروں کا رخ کیا جہاں سائنس فکشن تھرل فلم ریسیڈنٹ ایول ری ٹری بیوشن (resident evil retribution ) لگی تھی اور یہی وجہ رہی کہ ہفتے کے اختتام تک یہ فلم 2 کروڑ 11لاکھ ڈالر کا بزنس کرکے پہلے نمبر پر رہی۔ تھری ڈی فلم فائنڈنگ نیمو شائقین کی جیبوں سے ایک کروڑ 75 لاکھ ڈالر سیمٹتے ہوئے دوسرے نمبر پر آگئی۔ پچھلے کئی ہفتوں سے باکس آفس پر راج کرنے والی فلم کا زور بالآخر اس ہفتے ٹوٹا اور” دی پزیشن“ 58 لاکھ ڈالر کماکر تیسرے نمبررہی۔ چوتھے نمبر پر فلم” لاء لیس“ رہی جس نے اس ہفتے 42 لاکھ ڈالرکمائے۔