تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
18 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 6:5

لندن فیشن ویک میں لیڈی گاگا کی انٹری نے سب کو حیران کردیا

جیو نیوز - لندن … لندن فیشن ویک میں لیڈی گاگا کی پھولوں کے ہیٹ کے ساتھ انٹری نے سب کو حیران کر دیا۔ لندن میں فیشن ویک جاری ہے جس میں ڈیزائنر فلپ ٹریسی کے ڈیزائن کردہ ملبوسات کی نمائش کی گئی۔ فلپ ٹریسی کے بنائے ہوئے خوبصورت پھولوں کے ہیٹ پہن کر لیڈی گاگا فیشن شو میں آئین جس کے بعد گلابی رنگ کے دلکش لباس میں شو کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس بار وہ لے کر آئی ہیں کچھ نیا، جو جدت کے ساتھ ساتھ منفرد بھی ہے۔ یہ فیشن شو یاد دلا رہا ہے 50کی دہائی۔ ملبوسات میں آرگنزا، شفون اور سلک نمایاں ہیں، خوبصورت حسین ماڈلز ،ہیئر اسٹائلز، بہترین میک اپ اور اس پر خوبصورت ملبوسات ہوں تو پھر شو کو چار چاند لگ ہی جاتے ہیں جہاں خوبصورت ملبوسات نمائش کیلئے پیش کئے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.