تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 1:33

پی اے ایف سینماوٴں میں بھارتی فلموں کی نمائش روک دی گئی

جیو نیوز - لاہور…ملک بھر کے پی اے ایف سینماوٴں میں بھارتی فلموں کی نمائش روک دی گئی ۔دوسری جانب پی اے ایف لاہورکے سینماکنٹریکٹر نادر منہاس کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کلچراور فنانس منسٹری کے علاوہ سنسر بورڈ کی طرف سے جاری کردہ اجازت نامے موجود ہیں پاکستان ایئرفورس کی جانب سے سینما کنٹریکٹرز کو بھارتی فلموں کی نمائش روکنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں،سینماکنٹریکٹرز کا دعویٰ ہیکہ انہیں پی اے ایف کے بیس کمانڈر کی طرف سے یہ احکامات ملے ہیں، دوسری جانب پی اے ایف لاہورکے سینماکنٹریکٹر نادر منہاس کا موٴقف ہے کہ ان کے سینماوٴں میں بھارت سے درآمدہ کوئی فلم نمائش کیلئے پیش نہیں کی جاتی ،بھارتی اداکاروں پر فلمائی گئی فلمیں برطانیہ سے منگوائی جاتی ہیں ،جن کی نمائش کی اجازت کلچراور فنانس منسٹری کے علاوہ سنسر بورڈ کی طرف سے دی جاتی ہے ،جن کے اجازت نامے ان کے پاس موجود ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.