تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
23 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 6:16

”بلینک رنگ“میں اپنا کردار پسند نہیں آیا،ایمہ واٹسن

جیو نیوز - لندن… ہالی ووڈ ادکارہ وگلوکارہ ایمہ واٹسن نے کہا کہ انہیں ”بلینک رنگ“میں اپنا کردار پسند نہیں آیا اس لئے انہوں نے یہ فلم بھی نہیں دیکھی۔ 22 سالہ اداکارہ ایمہ واٹسن نے فلم میں نوجوان مجرم کا کردار ادا کیا ہے۔ انہیں فلم میں اپنا کردار پسند نہیں آیا۔ انھوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتی کہ میں یہ فلم کبھی دیکھ بھی پاؤں گی کیونکہ فلم میں مجھے اپنے ادا کئے ہوئے کردار سے نفرت ہے۔ میں پہلی بار اپنی کوئی فلم نہیں دیکھوں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.