27 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:6
بھارتی فلمسازکرن جوہر سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کو بیتاب
جیو نیوز - ممبئی…بھارتی فلمساز کرن جوہر کا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ بیڈ بوائے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کو بے تاب ہیں۔ کرن جوہر بیسٹ فرینڈ بے شک شاہ رخ خان کے ہوں لیکن فین وہ سلمان خان کے ہیں، یہی نہیں بلکہ ان کا کہنا ہے کہ ان کی ساری ٹیم ہی سلمان خان کی فین ہے خواہ وہ ان کے ڈائیریکٹرز ہوں یا اسکرپٹ رائیٹرز اور اسی سبب کے جو سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کو بیتاب ہیں۔اُن کا کہنا ہے کہ سلمان خان کی لاجواب ایکٹنگ تو سب ہی دیکھ چکے ہیں، لیکن حال ہی میں ایک ٹیلی وژن شو میں ان کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد وہ ان کی شخصیت سے بھی بہت متاثر ہوئے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ وہ جلد از جلد سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے حق میں ہیں۔ اب کرن جوہر کی شاہ رخ خان سے دوستی اور شاہ رخ کان اور سلمان خان کی دشمنی کے نتیجے میں ہوتا کیا ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔