تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
30 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 6:5

ماڈل اور اداکارہ مہرین سید کار حادثے میں زخمی ہو گئیں

جیو نیوز - لاہور…ماڈل اور اداکارہ مہرین سید کار حادثے میں زخمی ہو گئیں ،انہیں لاہور کے ایک نجی اسپتال کی آئی سی یو وارڈ میں داخل کرا دیا گیا ہے۔مہرین سید کی بہن نے بتایاکہ مہرین ایک فیشن شوٹ کے سلسلے میں لاہور سے سیالکوٹ جا رہی تھیں۔ان کی کار سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئیں،مہرین کو فوری طور پر ڈیفنس لاہورمیں قائم نجی اسپتال میں پہنچادیاگیا، جہاں انہیں آئی سی یو وارڈمیں رکھاگیاہے، ڈاکٹروں کے مطابق مہرین کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.