2 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:53
رنبیر کپور جلد ہی سو کروڑ کلب میں جگہ بنانے والے ہیں
جیو نیوز - ممبئی…رنبیر کپور جلد ہی سو کروڑ کلب میں جگہ بنانے والے ہیں کیونکہ ان کی نئی فلم برفی کامیابی کے نئے رکارڈز قائم کر رہی ہے۔ برفی کی کہانی اتنی اچھوتی ہے کہ لوگ اسے بہت پسند کر رہے ہیں اور رنبیر اپنی اداکاری سے ویسے بھی ثابت کر چکے ہیں کہ وہ کپور خاندان کے چشم و چراغ ہیں،اپنی فلم میں انہوں نے گونگے کا کردار ادا کیا ہے لیکن اپنی اداکاری سے انہوں نے سب کی بولتی بند کردی ہے۔