5 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 4:27
لاہورمیں بھارتی ڈائریکٹر کی فلموں کا فیسٹیول شروع
جیو نیوز - لاہور . . .بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر شیام بینی گل کی فلموں کا چار روزہ فیسٹیول لاہور میں شروع ہو گیا ہے جس میں شیام بینی گل بھی شرکت کر رہے ہیں۔فیض گھر کی جانب سے یہ فیسٹیول ایچ آر سی پی آڈیٹوریم میں منعقد کیا جا رہا ہے۔فلم فیسٹیول کے پہلے روز شیام بینیگل کی فلم انکورAnkurدکھائی گئی جو شبانہ اعظمی کی پہلی فلم ہے۔فیسٹیول میں شائقین کی بڑی تعداد شریک ہے۔اس چار روزہ فیسٹیول میں بھارتی ڈائریکٹر کی چار فلمیں پیش کی جارہی ہیں۔