6 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 20:40
رشتوں کی اہمیت اجاگر کرنے والی کتابیں پڑھنا پسند ہے، ودیا بالن
جیو نیوز - ممبئی … کیا آپ جانتے ہیں کہ ڈرٹی پکچر کی سلک یعنی ودیا بالن کو رشتے بہت عزیز ہیں اور ایسی کتابیں پڑھنا پسند کرتی ہیں جن میں رشتوں کو اہمیت دی گئی ہو۔ ممبئی میں بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے مصنف من من گھوش کی کتاب کی رونمائی میں شرکت کی، کتاب کو اپنی زندگی کے متعلق قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کتاب رشتوں کے گرد گھومتی ہے، لہٰذا خواتین اس کتاب کو بے حد پسند کریں گی۔ ودیا نے مزید کہا کہ انہیں ایسی کتابیں پڑھنا پسند ہیں جن میں رشتے ناتوں کا ذکر ہو۔