7 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 19:51
افغانستان میں میوزک فیسٹیول، حاضرین جھومنے پر مجبور
جیو نیوز - کابل … افغانستان میں 3 روزہ میوزک فیسٹیول جاری ہے، جس میں شریک نوجوان موسیقی کی دھن پر جھوم جھوم اٹھے۔ افغان دارالحکومت کابل میں 3 روزہ میوزک فیسٹیول جاری ہے جس میں آسٹریلیا اور جرمنی سے آئے افغان موسیقاروں نے بھی شرکت کی۔ فیسٹیول میں 2 افغان گلوکاراوٴں نے پرفارمنس دی، جس پر فیسٹیول میں شامل 300 سے زائد نوجوان جھوم اٹھے اور خوب رقص کیا۔ فیسٹیول میں شامل نوجوانوں کا کہنا تھا کہ یہ ایک نئے افغانستان کا آغاز ہے۔