11 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:29
لیڈی گاگا نے اپنا امن ایوارڈ فلاحی ادارے کو دینے کا اعلان کردیا
جیو نیوز - ریک یاوک… امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا نے اپنا امن ایوارڈ فلاحی ادارے کو عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔۔آئس لینڈ میں ایک تقریب کے دوران گریمی ایوارڈ یافتہ لیڈی گاگا نے جاپان سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی کارکن یوکواونوسے امن ایوارڈ وصول کیا۔اس موقع پر گاگا نے ایوارڈ سے ملنے والی رقم فلاحی ادارے ایلٹن جان ایڈس فاونڈیشن کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ امن کارکن یوکو اونو کے مطابق گاگا کو ایوارڑ اس لئے دیا گیا کہ اس نے اپنی مقبولیت کو سماجی خدمات کے لئے استعمال کیا ۔ یہ ایوارڑ یوکواونو کے مرحوم شوہر سابق گلوکار بیٹل جان لینن کے نام سے قائم کیا گیا ۔