16 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 14:37
ادکارہ وماڈل صوفیہ مرزا لڑکی کے اغواکے الزام میں گرفتار
جیو نیوز - لاہور…ادکارہ وماڈل صوفیہ مرزاکوتھانہ سول لائنز پولیس لاہور نے لڑکی کے اغواکے الزام میں گرفتار کرلیا۔تھانہ سول لائنز پولیس کے مطابق اداکارہ وماڈل صوفیہ مرزاکیخلاف 19سالہ فاطمہ نامی لڑکی کے اغواکامقدمہ درج کیاگیاہے۔ یہ مقدمہ فاطمہ کی ماں رخسانہ کی طرف سے درج کرایاگیا۔پولیس نے آج کیولری گراوٴنڈ میں صوفیہ مرزاکے گھر چھاپہ مارکراسے گرفتارکیا او تھانے لے آئی۔پولیس کے مطابق ملزمہ کیخلاف ٹیلی فونک ریکارڈ بھی موجود ہے جس سے یہ ثابت ہوتاہے کہ اس نے فاطمہ کواغواکرایا۔ ملزمہ صوفیہ کاکہناہے کہ وہ واقعہ میں ملوث نہیں۔