17 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:6
ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کاملالہ یوسف زئی کو خراجِ تحسین
جیو نیوز - لاس اینجلس…ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خیر سگالی کی سفیر انجلینا جولی نے ملالہ یوسف زئی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب ملالہ ہیں اور وقت آگیا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم کے حق کے لئے آواز بلند کریں۔ایک بیان میں انجلینا جولی نے کہا کہ انہوں نے اپنے بچوں کو بتایا ہے اور آپ کو بھی بتانا چاہیے کہ پاکستان،افغانستان اور دُنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کو خطرات لاحق ہیں۔فلاحی کاموں کے حوالے سے مشہورانجلینا نے تعلیم کے حق کے لئے ملالہ کی جدوجہد کی حمایت کی۔اُن کا کہنا تھا کہ میرے بچوں کے لئے یہ سمجھنا مشکل تھا کہ اِس دنیا میں لوگ کسی ایسی بچی کوقتل کرنے کی کوشش کریں جس کا جرم یہ ہو کہ وہ علم حاصل کرنے کی خواہش کرے۔انجلینا جولی نے تحریر کیا کہ اُن کے بچے پوچھتے ہیں کہ ملالہ کو مارنے والے اُسے قتل کرنا کیوں ضروری سمجھتے ہیں؟انجلینا کا کہنا ہے کہ انہوں نے بچوں کو جواب دیا کہ کیوں کہ تعلم ایک طاقتور چیز ہے۔انجلینا جولی نے تجویز کیا کہ امن کے نوبل انعام کے لئے ملالہ یوسف زئی کے نام پر غور کیا جاناچاہیے۔