17 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 22:26
والد نے غلطی سے 10 ہزار ڈالر پرس میں رکھ دئیے تھے، میرا
جیو نیوز - لاہور … فلم اسٹار میرا نے کہا ہے کہ ان کے والد نے غلطی سے دس ہزار ڈالر ان کے پرس میں رکھ دئیے تھے،انہیں معلوم نہیں تھا کہ اتنی رقم ان کے پرس میں موجود ہے۔تاہم رقم چرائی کس نے؟۔اس بارے میں وہ کچھ نہیں جانتیں۔ اداکارہ میرالاہور میں اپنے والد کے پروڈکشن ہاوٴس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں،انہوں نے کہا کہ وہ بھارت سے واپسی پر سیدھا فیشن شو میں شرکت کے لئے چلی گئی تھیں،انہیں معلوم ہی نہیں تھا کہ دس ہزار ڈالر ان کے پرس میں ہیں۔میرا کے مطابق چوری کے وقت چاہنے والوں کا کافی رش لگاتھا، اس لئے کسی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرایا۔فلمسٹار کا کہنا تھا کہ وہ ملالہ یوسف زئی کی بہادری کو سلام پیش کرتی ہیں،اوران کی صحت یابی کیلئے داتا دربار پر نوافل ادا کرنیکے علاوہ مستحقین میں دیگیں بھی تقسیم کریں گی۔