18 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:10
اداکارہ میرا نے عتیق الرحمن کیخلاف گھر کی ملکیت کا کیس جیت لیا
جیو نیوز - لاہور …لاہور کی مقامی عدالت نے اداکارہ میر ا کے ڈیفنس میں واقع بنگلہ کے کیس کا فیصلہ سنا تے ہوئے اسے اداکارہ کی ملکیت قرار دے دیا ،اداکارہ میرا کا شوہر ہونے کے دعوے دار عتیق الرحمان نے 2009ء میں عدالت میں دعویٰ دائر کیا تھا کہ ڈیفنس ڈی بلاک میں واقع اُس کے ڈھائی کروڑ مالیت کے بنگلہ کو میرا نے جعل سازی سے اپنے نام کرا لیا ہے، سول جج عتیق احمدنے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عتیق الرحمان کا موقف مسترد کر دیا اور بنگلے کی ملکیت میرا کے نام کردی۔