21 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 21:16
چین میں قومی کائٹ فلائنگ چمپئن شپ
جیو نیوز - ژی جیانگ …چین کی قومی کائٹ فلائنگ چمپئن شپ کے آخری روز آسمان مختلف ڈیزائنوں کی رنگ برنگی پتنگوں سے سج گیا۔ چین کے صوبے ژی جیانگ میں 2012 نیشنل کائٹ فلائنگ چمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں پتنگ بازی کے مقابلے ہوئے جس میں ایک سے ایک نئے انداز کی پتنگیں اڑائی گئیں۔پتنگ بازوں نے ایک ساتھ کئی کئی پتنگیں ہوامیں بلندکرکے اپنی مہارت کابھرپورمظاہرہ کیا۔ مختلف ڈہزائنوں اورشکلوں کی رنگ برنگی پتنگوں کو فضا میں رقص کر تا دیکھ کر لوگ داددیے بغیرنہ رہ سکے ۔دوروزہ تقریب میں دنیا بھر سے 36 ٹیموں نے حصہ لیا۔